”کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں” چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، …

راولپنڈی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل افتخار بابر کے ٹویٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، وائرس سے حفاظت کے پیش نظر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا ہے جس کی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے خصوصی ہدایت کی تھی ۔ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وباء سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔