اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشکل اس کی گھڑی میںافواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں نے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں، پوری قوم کو کورونا وائرس کی وبا کی سنگین صورت حال میں حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، حکومت اور وزارت صحت کورونا وائرس کی …
کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشکل کی اس گھڑی میںافواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں نے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں، تر جمان پنجاب حکومت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی) ترجمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشکل اس کی گھڑی میںافواج پاکستان، رینجرز، پولیس اور دیگر اداروں نے مثالی خدمات سرانجام دی ہیں، پوری قوم کو کورونا وائرس کی وبا کی سنگین صورت حال میں حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے، حکومت اور وزارت صحت کورونا وائرس کی وبا کی خلاف مضبوط کردار ادا کر رہے ہیں، اپوز یشن ملک میں خو ف وہراس پھیلا رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف مشکل اس کی گھڑی میںافواج پاکستان، رینجرز اور پولیس سمیت دیگر اداروں نے مثالی خدمات دی ہیں، ملک وقوم کیلئے خدمات سرانجام دینے والوں کوکسی صورت فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ انہو ں نے کہاکہ کورونا وائرس کا حملہ کسی بھی حکومت کیلئے پہلا تجربہ ہے اور پی ٹی آئی حکومت نے اس کے باوجود بروقت اور درست اقدامات اٹھائے۔ وفاق نے کورونا وائرس کی وبا سے بچائو جبکہ متاثرہ فراد کی بحالی سمیت مستحق خاندانوں کوامدادکی فراہمی کیلئے ہروہ اقدام کیا جو ناگزیر تھا۔








