اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر کے 140ممالک کے 20لاکھ بچوں کی موت کا خطرہ لاحق ہے، عالمی برادری اور متاثر ممالک نے اگر اس مسئلہ پر فوری توجہ نے دی تو مزید دو لاکھ بچے جنم لینے سے قبل ہی زندگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا …
کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر کے 140ممالک کے 20لاکھ بچوں کی موت کا خطرہ لاحق ہے،یونیسیف

مزید خبریں
اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ ایک سال کے دوران دنیا بھر کے 140ممالک کے 20لاکھ بچوں کی موت کا خطرہ لاحق ہے، عالمی برادری اور متاثر ممالک نے اگر اس مسئلہ پر فوری توجہ نے دی تو مزید دو لاکھ بچے جنم لینے سے قبل ہی زندگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارہ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں پانچ سال سے کم عمر کے 250ملین بچے وٹامن اے کی کمی کا شکار ہیں جبکہ کورونا کی عالمی وبا کے باعث لاکھوں بچوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔ عالمی ادارہ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ کووڈ19-کی وبا سے بچوں کی مشکلات میں ہونے والے اضافہ کی کمی کیلئے بھر پور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 140ممالک کے سروے کی دوران ظاہر ہوا کہ ایک تہائی ملکوں میں صحت کے شعبہ میں انحطاط کی شرح 10فیصد ہے جس کی وجہ سے آئندہ 12ماہ کے دوران کم از کم 20لاکھ بچوں کی موت کا خدشہ ہے جبکہ اضافی 2لاکھ بچے دنیا میں آنے سے قبل ہی زندگی سے محروم ہوسکتے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا میں 5سال سے کم عمر 250ملین بچے وٹامن اے کی کمی کا شکار ہیں جبکہ 6تا7ملین مزید بچے ناقص خوراک کے باعث طبی پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ یونیسیف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ متاثرہ ممالک میں صحت کی سہولیات کی بہتری کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں اور اس حوالے سے نہ صرف متاثرہ ممالک بلکہ دیگر ممالک بھی فی الفور اقدامات کرے۔








