اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان کیمعروف اداکارہ، گلوکارہ اور مزاح نگار بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اُنہیں موت سے کوئی خوف نہیںکیونکہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی بے یقینی نے پریشان کر دیا ہے۔بشری انصاری جو کہ آجکل کنیڈا میں مقیم ہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک رفاحی تنظیم کے لیے شوز …
کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی بے یقینی نے پریشان کر دیا ہے ، بشری انصاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) پاکستان کیمعروف اداکارہ، گلوکارہ اور مزاح نگار بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اُنہیں موت سے کوئی خوف نہیںکیونکہ موت تو ایک دن آنی ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے پھیلی بے یقینی نے پریشان کر دیا ہے۔بشری انصاری جو کہ آجکل کنیڈا میں مقیم ہیں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک رفاحی تنظیم کے لیے شوز کرنے ٹورانٹو آئی تھیں اور وہیں بیٹی کے گھر رہ رہی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پریشان کُن حالات ہیں اور میں اپنے نواسے، نواسیوں کو پیار کرنے سے بھی گھبراتی ہوںجبکہ باہر نکلنے سے بھی خوف آتا ہے۔ واضع رہے کہ بشریٰ انصاری گزشتہ پانچ دہائیوں سے پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہیںاور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے پروگرام میں گانا گانے سے کیا تھا۔بشری اب تک مختلف شعبوں میں بہترین کارگردگی پر متعدد ایوارڈز حاصل کر چکی ہیں جن میں صدارتی تمغہ حسنِ کارکردگی بھی شامل ہے۔ ان کے والد احمد بشیر بھی پاکستان کے مشہور ادیب اور مصنف تھے۔








