کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں فوکل پرسنز مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزارت قومی صحت ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں فوکل پرسنز مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پمز ہسپتال میں ڈاکٹر نوید احمد، پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹر امان اﷲ اور ڈاکٹر رضوان احمد، (نِرم ) ہسپتال میں ڈاکٹر سرتاج علی خان، محمد ایاز اور عدنان ریاض، فیڈرل جنرل …

اسلام آباد ۔ 4 مئی (اے پی پی) وزارت قومی صحت ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں فوکل پرسنز مقرر کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پمز ہسپتال میں ڈاکٹر نوید احمد، پولی کلینک ہسپتال میں ڈاکٹر امان اﷲ اور ڈاکٹر رضوان احمد، (نِرم ) ہسپتال میں ڈاکٹر سرتاج علی خان، محمد ایاز اور عدنان ریاض، فیڈرل جنرل ہسپتال میں میر محمد حسن جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں ڈاکٹر ذوالفقار علی کو فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے۔