کورونا وائرس کے 659 کیس، 7 اموات رپورٹ، 33 ہزار 901 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 659 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 901 …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔جمعہ کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 659 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور 7 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 33 ہزار 901 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 687, پنجاب میں 11 ہزار 678, خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 330, اسلام آباد میں 4 ہزار 985, بلوچستان میں 1 ہزار 29,گلگت بلتستان میں 518، آزاد کشمیر میں 674 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 835 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص 1 ہزار 884 وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔19 کے 74 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 9 ہزار 421 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 877 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 3 ہزار 322, بلوچستان میں 15 ہزار 621, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 16، اسلام آباد میں 17 ہزار 781, خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 521، پنجاب میں 1 لاکھ 1 ہزار 367 اور سندھ میں 1 لاکھ 41 ہزار 249 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 621 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 568 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا، پنجاب میں 2 ہزار 283 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 265 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک مریض ہسپتال میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوا،اسلام آباد میں کل 193 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 146اموات، گلگت بلتستان میں 90 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 80 اموات ہو چکی ہیں۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 40 لاکھ 9 ہزار 497 ٹیسٹس کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 780 مریض زیر علاج ہیں۔

مزید خبریں