کورونا وائرس 186 ممالک تک پھیل گیا، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس نے 186 ممالک کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 94584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 19096 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) کورونا وائرس نے 186 ممالک کو اپنی لپٹ میں لے لیا ہے، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کر گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 94584 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 19096 افراد ابھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9141 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں پر وائرس کا شکار مزید 793 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر اموات کی تعداد 4825 ہو گئی ہے، 6557 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسپین میں وائرس کا شکار 285، ایران میں 123، ہالینڈ اور بیلجیئم میں 30، 30، امریکہ میں 26، سوئٹزرلینڈ میں 16 اور چین میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے، دنیا بھر میں ایک دن کے دوران مجموعی طور پر 1395 اموات ہوئیں اور 21908 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا وائرس تیزی سے دوسرے ممالک میں پھیلتا جا رہا ہے اور اب تک 186 ممالک اس کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، دنیا بھر میں اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 94455 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 12775 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ریکارڈ ہوئی ہیں جہاں پر مزید 773 افراد وائرس کے باعث دم توڑ گئے، اسطرح اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد 4825 ہو گئی ہے جبکہ 6557 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اٹلی میں 6 ہزار افراد صحت یاب ہو کر ہسپتالوں سے ڈسچارج ہو گئے ہیں جبکہ 42 ہزار افراد بھی زیر علاج ہیں جن میں سے 2857 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، اسپین میں مزید 285 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1378 ہو گئی ہے، 3803 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 25374 ہو گئی ہے، اسی طرح ایران میں وائرس کا شکار مزید 123 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 1556 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 966 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 20610 ہو گئی ہے۔ ایران وزارت صحت حکام کے مطابق اب تک7635 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 11419 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، امریکہ میں 26 ہلاکتوں کے بعد مجموعی طور پر 282 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، 2749 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 22132 ہو گئی ہے، ہالینڈ اور بیلجیئم میں 30، 30 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ہالینڈ میں ہلاکتوں کی تعداد 136 اور بیلجیئم میں 67 ہو گئی ہے، جرمنی میں وائرس نے مزید 9، چین اور برازیل میں 7، 7 جنوبی کوریا میں 8، پرتگال، انڈونیشیا اور ثان مرینو میں 6، 6 ملائیشیا میں 5، سویڈن، ڈنمارک اور الجیریا میں 4، 4 یونان، لکسمبرگ، برطانیہ، آسٹریا، سنگاپور اور برکینا فاسو میں 2، 2 جبکہ پیراگوئے، بنگلہ دیش، بوسنیا ہرزیگووینا، ڈومینک ریپبلک، ارجنٹائن، میکسیکو، فلپائن، آئس لینڈ، فن لینڈ اور کینیڈا میں ایک، ایک ہلاکت ہوئی ہے۔