ویٹی کن سٹی۔ 4 مئی (اے پی پی) کیتھولک چرچ کے رہنما و عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری کے لیے شفاف اور غیرجانبدارانہ بین الاقوامی سائنسی تعاون کی ضرورت ہے اور اگر کامیابی کے ساتھ ویکیسن تیار کر لی گئی تو اس کی دنیا بھر تک ممکنہ رسائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے گزشتہ روز پاپل لائبریری سے …
کورونا ویکسین کی تیاری کی صورت میں اس کی دنیا بھر تک ممکنہ رسائی ہونی چاہیے، پوپ فرانسس

مزید خبریں
ویٹی کن سٹی۔ 4 مئی (اے پی پی) کیتھولک چرچ کے رہنما و عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے علاج کی ویکسین کی تیاری کے لیے شفاف اور غیرجانبدارانہ بین الاقوامی سائنسی تعاون کی ضرورت ہے اور اگر کامیابی کے ساتھ ویکیسن تیار کر لی گئی تو اس کی دنیا بھر تک ممکنہ رسائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے گزشتہ روز پاپل لائبریری سے اپنے خطاب کے دوران دنیا بھر کورونا وائرس کے خلاف خدمات سرانجام دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بین الاقوامی تعاون کی حوصلہ افزائی کی۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ کورونا وائرس کے علاج اور ویکسینز کی دریافت کے لیے نہ صرف شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں بین الاقوامی سائنسی صلاحیتوں کی ضرورت ہے بلکہ ضروری ٹیکنالوجیز تک عالمی رسائی کی ضمانت بھی ضروری ہے جو تمام متاثرہ افراد اور دنیا کے ہر حصے میں ضروری طبی علاج کی سہولت فراہم کرے۔ انہوں نے بین المذاہب گروپ انسانی برادری کی اعلی کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے 14 مئی کو روزہ رکھنے اور دعا کرنے کے بین الاقوامی دن کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تمما مذاہب کے لوگ اللہ تعالی سے کورونا وائرس پر قابو پانے میں مدد مانگنے کے لیے دعا اور روزے میں شریک ہوں۔








