اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کوریا کی بڑی درآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن پاکستان سے درآمدات بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان کوریا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تیار ہے، کوریا کے تاجر پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق پاکستانی مصنوعات …
کوریا کی بڑی درآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن پاکستان سے درآمدات بڑھانا چاہتی ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ کوریا کی بڑی درآمد کنندگان کی ایسوسی ایشن پاکستان سے درآمدات بڑھانا چاہتی ہے، پاکستان کوریا کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے تیار ہے، کوریا کے تاجر پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق پاکستانی مصنوعات کی کوریا کی منڈیوں میں رسائی کو بڑھانے اور پاکستانی برآمدات کے فروغ کیلئے کوریا کے دورے پر ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد کوریا کے ساتھ برآمدات کا فروغ اور کوریا سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو پاکستان میں راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کوریاکی معروف کمپنیوں کی ایسوسی ایشن کے او آئی ایم اے سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں بڑھتے ہوئے کاروباری اور تجارتی مواقعوں سے آگاہ کیا۔









