لاہور ۔ 10 فروری (اے پی پی) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ہفتہ کو مین برکی روڈ پر واقع ضرار شہید ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1999ءمیں ایٹلانٹک ہوائی اڈے کے حادثے میں شہادت نوش کرنے والے شہید نیول آفیسر لیفٹیننٹ ضرار احمد بن منصور کے والد نے 2002ءمیں ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔ …
کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے مین برکی روڈ پر واقع ضرار شہید ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
لاہور ۔ 10 فروری (اے پی پی) کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ہفتہ کو مین برکی روڈ پر واقع ضرار شہید ٹرسٹ ہسپتال کا افتتاح کیا۔ ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 1999ءمیں ایٹلانٹک ہوائی اڈے کے حادثے میں شہادت نوش کرنے والے شہید نیول آفیسر لیفٹیننٹ ضرار احمد بن منصور کے والد نے 2002ءمیں ہسپتال کی بنیاد رکھی تھی۔ میموریل ہسپتال شہید افسر کے خاندان کی طرف سے بنایا گیا ہے جس میں جدید آلات اور سہولیت موجود ہیں اس میں آﺅٹ ڈور مریضوں کے لئے ٹی بی، جنرل سرجری، گائنی، بچوں کے امراض، آنکھوں، دانتوںسمیت لیبارٹری کی تمام سہولیات بھی موجود ہیں۔








