بوگوٹا۔4فروری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ کولمیا اور امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم سکیورٹی کے بعض معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بھی موجود ہیں۔ شنہوا کے مطابق صدر پیٹرو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ …
کولمبیا اور امریکا کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ کارروائی پر اتفاق

مزید خبریں
بوگوٹا۔4فروری (اے پی پی):کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا ہے کہ کولمیا اور امریکا نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے، تاہم سکیورٹی کے بعض معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان اختلافات بھی موجود ہیں۔
شنہوا کے مطابق صدر پیٹرو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد مقامی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کولمبیا کی سکیورٹی صورتحال اور منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق امریکی صدر کی بعض معلومات پر حیران ہوئے۔
انہوں نے اس موقع پر صدر ٹرمپ کو کولمبیا کے تاریخی شہر کارتھیجینا کے دورے کی دعوت بھی دی۔وینزویلا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر پیٹرو نے کہا کہ کولمبیا اس عبوری مرحلے میں وینزویلا کی حمایت کر رہا ہے جس سے وہ گزر رہا ہے۔ن کا کہنا تھا کہ وینزویلا مستقبل کا حق دار ہے۔ ماضی کا جائزہ لیا جائے گا، لیکن حال اور مستقبل بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔








