سانتیاگو۔19اکتوبر (اے پی پی):کولمبیا نے فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ای ایس پی این کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے …
کولمبیا نے انڈر20فٹ بال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

مزید خبریں
سانتیاگو۔19اکتوبر (اے پی پی):کولمبیا نے فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ ای ایس پی این کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔میگا ایونٹ کے تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں کولمبیا کی ٹیم نے فرانس کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔ جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں کولمبیا اور فرانس کی ٹیمیں آمنے سامے تھیں جس میں کولمبیا کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فرانس کی ٹیم کو 0-1 گول سے ہرا دیا۔
آسکر اینڈریس پیریا ایبونس نے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ آسکر اینڈریس پیریا ایبونس نے میچ شروع ہونے کے بعد دوسرے منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی تھی۔ یوں کولمبیا نے فرانس کو شکست دے کر میگا ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔








