کوپا ڈیل رے مقابلے سے قبل ریال میڈرڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، 9 سٹار کھلاڑی ٹریننگ سے غیر حاضر

میڈرڈ۔17دسمبر (اے پی پی):سپینش لیگ لا لیگا کے نامور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کو کوپا ڈیل رے کے اہم مقابلے سے قبل شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں اس ٹیم کے 9 سٹار کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہو سکے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ہیڈ کوچ ژابی الونسو کو آئندہ کوپا ڈیل رے میچ سے قبل کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے سنگین خدشات لاحق ہیں۔ ریال میڈرڈ …

میڈرڈ۔17دسمبر (اے پی پی):سپینش لیگ لا لیگا کے نامور فٹ بال کلب ریال میڈرڈ کو کوپا ڈیل رے کے اہم مقابلے سے قبل شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں اس ٹیم کے 9 سٹار کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں شریک نہ ہو سکے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ہیڈ کوچ ژابی الونسو کو آئندہ کوپا ڈیل رے میچ سے قبل کھلاڑیوں کی دستیابی کے حوالے سے سنگین خدشات لاحق ہیں۔ ریال میڈرڈ حال ہی میں سپینش لیگ لا لیگا میں فتح کے بعد اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہا تھا، تاہم اچانک سامنے آنے والا کھلاڑیوں کا بحران ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

ریال میڈرڈ کلب کے اندرونی ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر جن کھلاڑیوں نے والدے بیباس میں ہونے والی ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا، ان میں دانی کارواخال، ایڈر میلیتاؤ، فیرلان مینڈی، ٹرینٹ الیگزینڈر آرنلڈ، ایڈوارڈو کاماوِنگا، فیڈریکو والورڈے، انتونیو روڈیگر، کیلین ایمباپے اور دانی سیبالوس شامل ہیں۔ریال میڈرڈ کو سپینش لیگ لالیگا میں اپنا آئندہ میچ سیویلا کے خلاف کھیلنا ہے،تاہم اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی ٹیم کی حکمتِ عملی اور ممکنہ کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئی ہے۔

فٹبال ماہرین کے مطابق اگر یہ کھلاڑی میچ کے لیے فٹ نہ ہو سکے تو کوچ ژابی الونسو کو متبادل کھلاڑیوں پر انحصار کرنا پڑے گا، جو ٹیم کے لیے ایک بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ ریال میڈرڈ کی ٹیم ہسپانوی لیگ میں اپنا کھیلے گئے 17 میچز میں سے 12 جیت چکی ہے اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔