کوہاٹ سٹی اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر اینٹی کورونا وائرس سپرے شروع کردیا گیا،شہریار آفریدی

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر انسدادمنشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ سٹی اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر اینٹی کورونا وائرس سپرے شروع کردیا گیا ہے اور مخصوص مقامات پر آئسولیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بہادر عملہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے تیار ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح غریب عوام ہیں جنکو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی …

اسلام آباد ۔ 22 مارچ (اے پی پی) وزیر انسدادمنشیات شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ کوہاٹ سٹی اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر اینٹی کورونا وائرس سپرے شروع کردیا گیا ہے اور مخصوص مقامات پر آئسولیشن سینٹرز بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں بہادر عملہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے تیار ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح غریب عوام ہیں جنکو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے کوہاٹکے دورہ اور اپنے ٹویٹ میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامات یقینی بنانے کے لیے یہاں پہنچا ہوں۔ انہوں نے کمشنر اور میڈیکل سپرٹنڈنٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی۔ انکو بتایا گیا کہ کوہاٹ میں 90 بیڈ اور تحصیل لاچی میں 22 بیڈ کا آیسو لیشن وارڈ قائم کیا جا چکا ہے۔ اِن وارڈز کیلئے نرسوں، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیک کا خصوصی اسٹاف مختص کیا گیا ہے۔ بریفنگ میں ڈی سی کوہاٹ نے بتایا کہ کوہاٹ میں کل 13 وینٹیلیٹر ز موجود ہیں اور ضرورت پڑنے پر مزید وینٹیلیٹر ز کا بندوبست بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ا±نہیں حالات سے آگاہ کرتے ہوئے مطلع کیا گیا کہ تا وقتِ حال کوہاٹ میں ایک بھی کورونا کا مریض رپورٹ نہیں ہوا، تاہم 7 شہریوں پر کورونا میں مبتلا ہونے کا شبہ تھا جن میں کسی ایک کی بھی ٹیسٹ رپورٹ سے اس بیماری کی تشخیص نہیں ہوئی۔ مزید 15 اور 1122 سروس کا عملہ بھی اس امر کے لیے مختص کیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ کوہاٹ سٹی اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر اینٹی کرونا وائرس سپرے شروع کردیا گیا ہے اور مخصوص مقامات پر آئسولیشن سینٹرز بھی قائم کردیئے گئے ہیں جس میں بہادر عملہ اس وائرس سے لڑنے کے لئے تیار ہے۔ دریں اثناءاپنے ویڈیو میسج میں شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی پہلی ترجیح غریب عوام ہیں جنکو تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔