کپاس کے زیر کاشت رقبے میں رواں سیزن کے دوران 14.3 فیصد اضافہ ہوا، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) کپاس کے زیر کاشت رقبے میں رواں سیزن( 2019-20ئ) کے دوران 14.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں 69 ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیزن (2018-19ء)کے دوران 67.01 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی، اس طرح گزشتہ سیزن 2018-19ءکے مقابلہ میں رواں سیزن …

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) کپاس کے زیر کاشت رقبے میں رواں سیزن( 2019-20ئ) کے دوران 14.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق رواں سیزن میں 69 ملین ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کی گئی ہے جبکہ گزشتہ سیزن (2018-19ء)کے دوران 67.01 ملین ایکڑ رقبہ پر کپاس کاشت کی گئی تھی، اس طرح گزشتہ سیزن 2018-19ءکے مقابلہ میں رواں سیزن 2019-20ءکے دوران کپاس کے زیر کاشت رقبہ میں 14 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سیزن کے لئے کپاس کی کاشت کا ہدف 71.54 ملین ایکڑ مقرر کیا گیا تھا۔