اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ دوست سینٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کو کنفیوز کر رہے ہیں،شو آف ہینڈ کا مقصد ہے کہ شفاف الیکشن ہو اور سینیٹر بننے کے لئے خریدو فروخت نہ ہو۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ووٹر ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالتا …
کچھ دوست سینٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کو کنفیوز کر رہے ہیں‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ کچھ دوست سینٹ کے الیکشن میں شو آف ہینڈ یا اوپن بیلٹ کو کنفیوز کر رہے ہیں،شو آف ہینڈ کا مقصد ہے کہ شفاف الیکشن ہو اور سینیٹر بننے کے لئے خریدو فروخت نہ ہو۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سینٹ میں ووٹر ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالتا ہے اس لئے اوپن بیلٹ استعمال ہوسکتا ہے جو شو آف ہینڈ کی جگہ وہی مقصد پورا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جن کی سیاست کا محور کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز ہوں، جو چھانگا مانگا کے موجد ہوں، جن کے ہاتھ کرپشن سے رنگے ہوں وہ "شو آف ہینڈز” کے ذریعے شفافیت کے حامی کیسے ہو سکتے ہیں۔معاون خصوصی نے کہا کہ پرکھوں کی طرح فلور کراسنگ اور ہارس ٹریڈنگ کی بجائے اپنی اہلیت پر عمران خان کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں۔








