کھانسی کے شربت کے بین الاقوامی المیہ کے بعد بھارتی ساختہ آئی ڈراپس سے امریکہ میں اموات اوربینائی سے محروم ہونے کے واقعات

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):مختلف ممالک میں گزشتہ سال کھانسی کے شربت سے سینکڑو ں افراد کی زندگیاں ضائع ہونے کے بعد اب بھارت کے تیار کردہ آئی ڈراپ سے امریکہ میں چار افراد ہلاک، 18بینائی سے محروم اور سینکڑوں افراد کو انفیکشن ہوگیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں گلوبل فارما کے پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):مختلف ممالک میں گزشتہ سال کھانسی کے شربت سے سینکڑو ں افراد کی زندگیاں ضائع ہونے کے بعد اب بھارت کے تیار کردہ آئی ڈراپ سے امریکہ میں چار افراد ہلاک، 18بینائی سے محروم اور سینکڑوں افراد کو انفیکشن ہوگیا ہے ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شہر چنائی میں گلوبل فارما کے پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے مشاہدہ کیا کہ آئی ڈراپس تیارکرنے والی بھارتی کمپنی نے کئی حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی،فرم نے ایف ڈی اے کی سفارش کے بعد فروری میں ڈراپس بھی واپس منگو الئے اورایف ڈی اے نے پراڈکٹس کی درآمد بھی روک دی تھی۔

آئی ڈراپس سے اب تک پورے امریکہ میں سینکڑوں لوگوں میں بیکٹیریل انفیکشن کا باعث بن چکے ہیں جہاں مریضوں کے خون، پیشاب اور پھیپھڑوں میں ادویات سے متعلق اثرات کا پتہ لگایا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے گلوبل فارما کے بنائے گئے آئی ڈراپس دو برانڈ ناموں ایزری کیئر آرٹیفیشل ٹیرز اور ڈیلسام فارما ز آرٹیفیشل ٹیرز کے تحت امریکہ میں درآمد کیے گئے جو امریکہ میں مہلک انفیکشن پھیلنے کا باعث بنے تھے۔

مارچ میں، یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے 16 ریاستوں میں سیوڈموناس ایروگینوسا کے سٹرین کے ساتھ 68 مریضوں کی نشاندہی کی، جوخاص طور پر مدافعتی نظام سے محروم لوگوں میں انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں، سینٹر نے مزید بتایاکہ تازہ ترین وباء سے پہلے امریکہ میں ڈرگ ریسٹرینٹ سٹرین کبھی نہیں پایا گیا تھا، بھارتی ادویہ سازی کی زندگیوں سے کھیلنے کی تاریخ ہے ،2022 میں ازبکستان میں بھارتی فرم کا تیارکردہ کھانسی کا شربت ‘ڈاک -1 میکس’ پینے سے18 بچے ہلاک ہوئے، گزشتہ سال اکتوبر میں بھی انڈونیشیا نے سیرپ کی وجہ سے 99 بچوں کی موت کے بعد بھارت سے تمام ادویات کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی ، گیمبیا میں بھی مزید 69 بچے ہلاک ہوئے تھے۔

رواں سال جون میں لائبیریا اور نائیجیریا نے مہلک شربت کے 250 سے زائد کنٹینرز ضبط کیے تھے۔امریکہ کی طرف سے خصوصی رعایتوں کے باوجود بھارت ایک ناقابل اعتماد تجارتی پارٹنر ثابت ہوا ہے۔بھارتی فارما انڈسٹری کے ذریعہ بے گناہ لوگوں کی سینکڑوں اموات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب بھارت پہلے ہی ہندوتوا جیسی انتہا پسندقوتوں کے ذریعہ اقلیتی برادریوں کے لوگوں کے قتل اور ظلم و ستم میں ملوث ہے،

حال ہی میں دنیا نے کویڈ ۔19 کے پھیلاؤ کے حوالہ سے اقلیتی برادریوں، خاص طور پر مسلمانوں کو بدنام کرنے یا ان پر الزام لگانے کو محسو س کیا ہے جس پران کی املاک کو جلا یا گیا اور انہیں اپنے علاقوں سے بے دخل کیاگیا۔نیویارک ٹائمز رپورٹ میں بتایا گیاکہ سی ڈی سی کو تشویش ہے کہ بیکٹیریا امریکی صحت کے نظام میں قدم جما سکتا ہے سی ڈی سی کی اینٹی مائکروبیل مزاحمتی ٹیم کی صف اول کی انویسٹیگیٹرمارویا والٹرز نے کہا کہ میرے خیال میں ہم مہینوں سے سالوں تک اس صورتحال کے اثرات دیکھنے جا رہے ہیں۔

صحت کی عالمی تنظیم نے گزشتہ سال اکتوبر میں گیمبیا میں بھارت کے تیار کردہ کھانسی کے چار سیرپس سے بچوں کی اموات پر ایک الرٹ بھی جاری کیا تھا۔