ڈھاکہ۔4فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن فارچیون باریشال کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ فارچیون باریشال نے کوالیفائر ون میں چٹاگانگ کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے …
کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کوالیفائرٹو میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
ڈھاکہ۔4فروری (اے پی پی):بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے گیارہویں ایڈیشن میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کے درمیان کوالیفائر ٹو میچ کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن فارچیون باریشال کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔ فارچیون باریشال نے کوالیفائر ون میں چٹاگانگ کنگز کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل)کے دلچسپ مقابلے بنگلہ دیش میں جاری ہیں جس میں دنیا کے نامور کرکٹر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں اور شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے ناک آئوٹ مرحلے میں کل (بدھ کو) ایک میچ کھیلا جائے گا، جس میں کھلنا ٹائیگرز اور چٹاگانگ کنگز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ کھلنا ٹائیگرز کو مہدی حسن مرزا لیڈ کریں گے جبکہ چٹاگانگ کنگزکی ٹیم کو محمد متھن لیڈ کریں گے۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا فائنل میچ 7 فروری کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا ۔








