گیانا۔30ستمبر (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے30ویں میچ میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کو 74رنز سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں ساتویں فتح سمیٹ لی ۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹرنباگو نائٹ ائیڈرز کی ٹیم سی پی ایل کے ناک آئوٹ رائونڈ میں بھی پہنچ گئی۔دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم 212 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی …
کیریبین پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرزکی ساتویں فتح

مزید خبریں
گیانا۔30ستمبر (اے پی پی):ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے کیریبین پریمیئر لیگ کے30ویں میچ میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کو 74رنز سے شکست دے کر لیگ کے بارہویں ایڈیشن میں ساتویں فتح سمیٹ لی ۔ اس فتح کے ساتھ ہی ٹرنباگو نائٹ ائیڈرز کی ٹیم سی پی ایل کے ناک آئوٹ رائونڈ میں بھی پہنچ گئی۔دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم 212 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ۔نکولس پوران کی دھواں دار سنچری نے اپنی ٹیم ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ان کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پروویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں کھیلے گئے سی پی ایل کے 30ویں میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے کپتان کیرون پولارڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بناکر دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کو میچ میں کامیابی کےلئے 212رنز کا ہدف دیا۔ نکولس پوران نے 101 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی ،ان کی اننگز میں 8 فلک شگاف چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔جیسن روے 34 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کے شمر جوزف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جواب میں دفاعی چیمپئن گیانا ایمیزون واریئرز کی ٹیم 212 رنز کا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ٹرنباگونائٹ رائیڈرز کے بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت پوری ٹیم 18.5اوورز میں137 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔گیانا ایمیزون واریئرز کے رحمن اللہ گرباز 36،شائی ہوپ 28 رنز بناسکے۔ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے نیتھن ایڈورڈز ،ٹیرنس ہندس اور وقار سلام خیل نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا








