کیلیفورنیا، اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ کرنے کا بل منظور

یلیفورنیا ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا ہے جس کی رو سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل پر فلسطین کی حامی تنظیموں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی میں اس بل کے حق میں 59 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک ووٹ …

یلیفورنیا ۔ 07 ستمبر (اے پی پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی اسمبلی نے ایک بل منظور کیا ہے جس کی رو سے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے والی کمپنیوں کو جرمانہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بل پر فلسطین کی حامی تنظیموں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ کیلی فورنیا کی ریاستی اسمبلی میں اس بل کے حق میں 59 ووٹ ڈالے گئے جبکہ ایک ووٹ مخالفت میں ڈالا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بل پر ستمبر کے آخر تک گورنر کو دستخط کرنا ہونگے جبکہ بل کی رو سے جن کمپنیوں نے اسرائیل کا بائیکاٹ کیا ہے انہیں ایک لاکھ ڈالر یا اس سے زیادہ کے ٹھیکے نہیں دئے جائیں گے اور نہ ہی وہ اس مالیت کے معاہدے کر سکیں گی۔ اس بل کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس سے فلسطین کی حامی تنظیم بی ڈی ایس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔امریکا میں شہری آزادی کی یونین نے بھی اس بل کی مخالفت کی ہے اور اسے ان کمپنیوں کے لئے جو کسی قانونی سرگرمی میں حصہ لینا چاہتی ہیں، حکومت کی بلیک لسٹ قرار دیا ہے۔ اس بل کی حتمی منظوری کے بعد ریاست کیلی فورنیا میں یورپ کی ان کمپنیوں کی سرگرمیاں متاثر ہونگی جو اسرائیل کا بائیکاٹ کرتی ہیں۔

Leave a Reply