نیروبی ۔10مارچ (اے پی پی):کینیا کے علاقے مالہا میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر ویبویے۔کیتالے ہائی وے پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر …
کینیا میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک، 16 زخمی

مزید خبریں
نیروبی ۔10مارچ (اے پی پی):کینیا کے علاقے مالہا میں ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ رات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر ویبویے۔کیتالے ہائی وے پر پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں کی آمنے سامنے ٹکر ہوئی
جس سے دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہلاک ہو گئے اور اس دوران جب پیدل چلنے والے افراد مدد کے لیے جمع ہوئے، تو کیتالے سے ویبویے کی طرف جانے والا ایک ٹرک بے قابو ہو کر لوگوں پر چڑھ گیا، جس سے 14 افراد ہلاک جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے جو ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں۔








