نیروبی ۔20اگست (اے پی پی):کینیا کے95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ محبوبہ سے پہلی ملاقات کے چھ دہائیوں بعد شادی کرلی۔ العربیہ اردو کے مطابق نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سٹیزن ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا کہ ابراہیم مبوگو نے چرچ میں ایک شادی کی تقریب میں ثابیتا وانگی سے شادی کی۔موبوگو کویہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ہم 1960ءمیں ملے اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔ کیا آپ …
کینیا کے95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ محبوبہ سے پہلی ملاقات کے چھ دہائیوں بعد شادی کرلی

مزید خبریں
نیروبی ۔20اگست (اے پی پی):کینیا کے95 سالہ شخص نے اپنی 90 سالہ محبوبہ سے پہلی ملاقات کے چھ دہائیوں بعد شادی کرلی۔ العربیہ اردو کے مطابق نجی میڈیا آؤٹ لیٹ سٹیزن ڈیجیٹل نے رپورٹ کیا کہ ابراہیم مبوگو نے چرچ میں ایک شادی کی تقریب میں ثابیتا وانگی سے شادی کی۔موبوگو کویہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ ہم 1960ءمیں ملے اور ہمیں ایک دوسرے سے محبت ہوگئی۔
کیا آپ سن رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ اگر ہماری شادی ہو تو یہ بہت اچھا ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہمارے قبائلی رسم و رواج کے مطابق ہم قانونی طور پر شادی شدہ ہیں، لیکن چونکہ ہم عیسائی بھی ہیں، اس لیے ہم نے ایک چرچ میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔








