اوٹاوا۔19نومبر (اے پی پی):کینیڈا نےامریکا اور فن لینڈ کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے (جے ایس اوآئی)پر دستخط کیے، جس کا مقصد آرکٹک خطے میں استعمال کے لیے عالمی معیار کے آئس بریکرز کی تیاری اور دیکھ بھال کے سلسلے میں سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ شنہوا کے مطابق کینیڈا کے محکمۂ عوامی خدمات و خریداری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک …
کینیڈا، امریکا اور فن لینڈ کا آئس بریکر تعاون بڑھانے پر معاہدہ
اوٹاوا۔19نومبر (اے پی پی):کینیڈا نےامریکا اور فن لینڈ کے ساتھ ایک مشترکہ معاہدے (جے ایس اوآئی)پر دستخط کیے، جس کا مقصد آرکٹک خطے میں استعمال کے لیے عالمی معیار کے آئس بریکرز کی تیاری اور دیکھ بھال کے سلسلے میں سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
شنہوا کے مطابق کینیڈا کے محکمۂ عوامی خدمات و خریداری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کی صنعتی شراکت کو فروغ دینا ہے تاکہ آئس بریکر بیڑوں کی تیاری اور دیکھ بھال، ملکی شپ بلڈنگ انڈسٹریز کی مضبوطی، اور قطبی و آرکٹک علاقوں میں صلاحیت اور خود مختاری کے اظہار کو تقویت دی جا سکے۔
جے ایس اوآئی میں ترجیحی اقدامات میں پیداوار کے تمام مراحل میں مشترکہ تعاون، سہ فریقی ورک فورس ڈیولپمنٹ پروگراموں کا آغاز، بین الاقوامی سطح پر فروغ اور تعاون کی سرگرمیوں کو ہم آہنگ کرنا، اور مشترکہ تحقیق و ترقی کے ڈھانچوں کو آگے بڑھانا شامل ہیں۔









