آٹووا۔24مارچ (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت آٹووا میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم پاکستان حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ہائی کمشنر محمد سلیم نے چانسری کے احاطے میں ایک پروقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ہائی کمیشن کے عملے، طلبا اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف …
کینیڈا ،پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

مزید خبریں
آٹووا۔24مارچ (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت آٹووا میں پاکستان کے ہائی کمیشن میں یوم پاکستان حب الوطنی کے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، ہائی کمشنر محمد سلیم نے چانسری کے احاطے میں ایک پروقار تقریب میں قومی پرچم لہرایا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ارکان، ہائی کمیشن کے عملے، طلبا اور پاکستان کے دوستوں نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم؍وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ پیغامات نے پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر نے بانیاں پاکستان کی پائیدار بصیرت پرعمل پیرا ہونے پر زور دیا اور ان کے غیر متزلزل عزم اور بے پناہ قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے قومی عزم ،سماجی و اقتصادی ترقی، علاقائی امن اور عالمی برادری کے ساتھ تعمیری روابط کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں پر بھی زور دیا۔ ہائی کمشنر نے تجارت، سرمایہ کاری، اعلیٰ تعلیم اور عوام سے عوام کے رابطوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کیا ۔ انہوں نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ ہائی کمشنر نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے گراں قدر تعاون کو سراہا۔ تقریب کے آ خر میں پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔








