کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کا تنازعہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم سے روکیں۔ گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اوٹاوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا بشیر نے کہا …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر کا تنازعہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم سے روکیں۔ گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اوٹاوا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا بشیر نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا مقصد ہندوتوا قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر میںسیاسی رہنماﺅں سمیت ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وادی میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت اور عوام کی ہسپتالوں تک دسترس نہیں۔ ہائی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ قبل ازیں اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔