اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کشمنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ نبی آخری زمان حضرت محمدۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہم دونوں جہانوں کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں سلام پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل …
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کشمنر رضا بشیر تارڑ کا اوٹاوا میں محفل میلاد سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی)کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کشمنر رضا بشیر تارڑ نے کہا ہے کہ نبی آخری زمان حضرت محمدۖ کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر ہم دونوں جہانوں کی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز کی ریاست بنانے کے خواہاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کینیڈا کے دارلحکومت اوٹاوا میں سلام پاکستان آرگنائزیشن کے زیر اہتمام محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حضورۖ کی تعلیمات ہم سب کے لئے مشعل راہ ہیں اور ہمیں دوسروں کو معاف کردینا،صبر،مذہبی رواداری،حسن اخلاق اور رحم سے کام لینا چاہیے تاکہ ہمارے عمل سے دوسرے لوگ بھی متاثر ہوکر اسلام کی طرف راغب ہوں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل تحسین ہے کہ وزیر اعظم عمران پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر بنانے کے خواہشمند ہیںکیونکہ پاکستان اس نظریے پر قائم ہوا تھا جہاں مسلمان اپنے مذہب کے مطابق رسومات وفریضے ادا کرسکیں۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سرور کائنات حضرت محمد ۖ کی زندگی کی مختلف پہلوئوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔








