کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ سے ای پی اے۔این سی آر کے عہدیداران کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا۔پاکستان ایسوسی ایشن اور ریجنل کیپٹل ریجن(ای پی اے۔این سی آر)کی پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کی غرض سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے کمیونٹی آرگنائزیشنز کے مابین ہم آہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈا۔پاکستان ایسوسی ایشن اور ریجنل کیپٹل ریجن(ای پی اے۔این سی آر)کی پاکستان کی سماجی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کی غرض سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے کمیونٹی آرگنائزیشنز کے مابین ہم آہنگی اور اتفاق کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو ٹورنٹو میں ای پی اے۔این سی آر کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ہائی کمشنر نے وفد کو بنیادی اور حالیہ سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریف کیا۔انہوں نے پاکستانی سماجی و ثقافتی اقدار کو اجاگر کرنے کیلئے کینیڈین شہریوں کو مین سٹریم میں شامل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے کمیونٹی آرگنائزیشنز کے درمیان ہم آہنگی اور اتفاق کی ضرورت پر زور دیا۔ہائی کمشنر نے کہا کہ کمیونٹی آرگنائزیشن کلچر گالاز کے انعقاد کے ذریعے بھی پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کر سکتی ہے۔انہوں نے آرگنائزیشنز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمیں کینیڈین معاشرے میں پاکستان کے بارے افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں بھی موثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ہائی کمشنر نے تنظیم کے عہدیداروں کو یقین دہانی کرائی کہ مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے ہائی کمیشن ہر ممکن تعاون فراہم کریگا۔قبل ازیں ای پی اے۔این سی آر کی صدر صدف ابراہیم نے ہائی کمشنر کو تنظیم کے کام اور رواں سال کے دوران ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Leave a Reply