مونٹریال ۔ 7 جون(اے پی پی) کینیڈا کی اہم آئل کمپنی سنکور نے کہا ہے کہ جنگل میں لگی آگ کے باعث اس کی پیداوار اندازوں سے کہیں کم ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق آگ لگنے سے پہلے 2016 ءکے دوران تیل کی پیداوار 6 لاکھ 20 ہزار سے 6 لاکھ 65 ہزار بیرل یومیہ رہنے کی توقع تھی تاہم موجودہ صورتحال میں تیل کی …
کینیڈا کے جنگلات میں آگ کے باعث تیل کی پیداوار میں کمی
مونٹریال ۔ 7 جون(اے پی پی) کینیڈا کی اہم آئل کمپنی سنکور نے کہا ہے کہ جنگل میں لگی آگ کے باعث اس کی پیداوار اندازوں سے کہیں کم ہے۔کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق آگ لگنے سے پہلے 2016 ءکے دوران تیل کی پیداوار 6 لاکھ 20 ہزار سے 6 لاکھ 65 ہزار بیرل یومیہ رہنے کی توقع تھی تاہم موجودہ صورتحال میں تیل کی پیداوار کافی کم ہو چکی ہے۔نئے اندازوں کے مطابق تیل کی پیداوار 5 لاکھ 85 ہزار سے 6 لاکھ 20 ہزار بیرل یومیہ رہنے کا امکان ہے جو پچھلے سال کی نسبت پھر بھی بہتر ہے









