کینیڈا کے فیلکس اوجرالیاسائم نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس۔3فروری (اے پی پی):کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔ 24سالہ کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی الیگزینڈر کواسیویک کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس کے …

پیرس۔3فروری (اے پی پی):کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے اوپن سڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز ٹائٹل جیت لیا ۔

24سالہ کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم نے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکی حریف کھلاڑی الیگزینڈر کواسیویک کو شکست دے کر کیریئر کا ساتواں اے ٹی پی ٹائٹل جیت لیا۔ فرانس کے مشہور شہر مونٹ پیلیئرمیں واقع سڈ ڈی فرانس ارینا میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

مونٹ پیلیئرکے سڈ ڈی فرانس ارینا میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24سالہ کینیڈا کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ فیلکس اوجرالیاسائم سخت مقابلے کے بعد ٹورنامنٹ کے لئے کوالیفائی کرنے والے امریکی حریف کھلاڑی الیگزینڈر کواسیویک کو 2-6 ،7-6(9-7) اور 6-7(2-7)سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی کینیڈین ٹینس سٹار کے اے ٹی پی ٹائٹلز کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

مزید خبریں