واشنگٹن۔1فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا نے چین سے جس تجارتی معاہدے پر بات کی تھی، اس پر پیش رفت کی صورت میں امریکا خاطرخواہ جواب دے گا۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سفر کے دوران صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کینیڈا اور چین کے مابین تجارتی معاہدے کے حوالے سے کہاکہ اگر وہ چین کے ساتھ کوئی …
کینیڈا کے چین سے تجارتی معاہدے کی صورت میں امریکا کا جواب بہت زوردار ہو گا، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
واشنگٹن۔1فروری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کینیڈا نے چین سے جس تجارتی معاہدے پر بات کی تھی، اس پر پیش رفت کی صورت میں امریکا خاطرخواہ جواب دے گا۔العربیہ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے سفر کے دوران صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں کینیڈا اور چین کے مابین تجارتی معاہدے کے حوالے سے کہاکہ اگر وہ چین کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتے ہیں تو ہاں، ہمارا جواب بہت اہم ہو گا، ہم نہیں چاہتے کہ چین کینیڈا پر قبضہ کر لے اور اگر ایسا معاہدہ ہوا جو وہ کرنا چاہتے ہیں تو چین کینیڈا پر قبضہ کر لے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عمل کیا تو وہ اس پر 100 فیصد محصولات عائد کریں گے۔








