اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات میں اضافہ کا عمل جاری رکھنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان باہمی تعلقات، عوام کے عوام سے رابطوں سمیت موسمیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، خواتین کو …
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پاکستانیوں کو یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ان کی حکومت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات میں اضافہ کا عمل جاری رکھنے کی خواہشمند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان باہمی تعلقات، عوام کے عوام سے رابطوں سمیت موسمیاتی تبدیلی، صنفی مساوات، خواتین کو با اختیار بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دوطرفہ رابطوں میں وسعت کا خواہشمند ہے۔ کینیڈین وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے ایک بیان اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے سفارتی تعلقات 1947ءسے ہیں اور دونوں ممالک کے عوامی روابط پر مشتمل تعلقات کئی نسلوں پر محیط ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 2 لاکھ 15 ہزار سے زائد پاکستانی نژاد کینیڈین ملک کے اہم شعبوں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور کینیڈا کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اور کینیڈا اقوام متحدہ اور دولت مشترکہ سمیت کئی بین الاقوامی اداروں میں قریبی شراکت داری کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین حکومت کی جانب سے کینیڈا سمیت دنیا بھر میں منائے جانے والے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔








