کیوبا کو تیل کی ترسیل روکنے کا فیصلہ امریکی دباؤ کا نتیجہ نہیں، میکسیکو صدر کلاڈیا شینبام

میکسیکو سٹی۔28جنوری (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے واضح کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کیوبا کو تیل کی متوقع کھیپ کی ترسیل معطل کرنے کا فیصلہ ایک خودمختار قومی فیصلہ تھا اور اس کا امریکہ کے کسی دباؤ سے کوئی تعلق نہیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے خطاب کرتے ہوئے صدر شینبام نے کہا کہ سرکاری تیل کمپنی پیٹرولیو میکسیکانوس (پیمیکس) ترسیل سے متعلق فیصلے …

میکسیکو سٹی۔28جنوری (اے پی پی):میکسیکو کی صدر کلاڈیا شینبام نے واضح کیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں کیوبا کو تیل کی متوقع کھیپ کی ترسیل معطل کرنے کا فیصلہ ایک خودمختار قومی فیصلہ تھا اور اس کا امریکہ کے کسی دباؤ سے کوئی تعلق نہیں۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے خطاب کرتے ہوئے صدر شینبام نے کہا کہ سرکاری تیل کمپنی پیٹرولیو میکسیکانوس (پیمیکس) ترسیل سے متعلق فیصلے خود کرتی ہے، تاہم میکسیکو بدستور کیوبا کے ساتھ یکجہتی کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی ترسیل کا وقت اور طریقہ کار اس بنیاد پر طے کیا جاتا ہے کہ ’’پیمیکس معاہدوں کے تحت کیا طے کرتا ہے یا پھر حکومت انسانی بنیادوں پر امداد سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہے۔صدر شینبام نے مزید کہا کہ کیوبا کئی دہائیوں سے اقتصادی ناکہ بندی کا سامنا کر رہا ہے، جس کے باعث جزیرے میں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوئی ہے۔اہوں نے زور دیا کہ میکسیکو ہمیشہ کیوبا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی حمایت جاری رکھے گا۔