ہوانا۔30جنوری (اے پی پی):کیوبا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر’’جس میں کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ‘‘کوبربریت پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہو ا کے مطابق یہ بات کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم کیوبا اور اس کے عوام کے …
کیوبا کی اسے تیل فراہم کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے کی امریکی دھمکی کی مذمت،بربریت پر مبنی اقدام قرار

مزید خبریں
ہوانا۔30جنوری (اے پی پی):کیوبا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ایگزیکٹو آرڈر’’جس میں کیوبا کو تیل فروخت کرنے والے ممالک پر محصولات عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے ‘‘کوبربریت پر مبنی اقدام قرار دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے شنہو ا کے مطابق یہ بات کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم کیوبا اور اس کے عوام کے خلاف اس جارحانہ اقدام کی مذمت کرتے ہیں،جو گزشتہ 65 سال سے زائد عرصے سے کسی بھی قوم پر عائد کیے جانے والے طویل ترین اور ظالمانہ معاشی محاصرے کا سامنا کر رہے ہیں اور اب انہیں مزید مشکل حالاتِ زندگی کا سامنا کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس میں کہا گیا ہے کہ اس حکم کے نفاذ کی تاریخ سے کسی بھی ایسے ملک ’’ جو براہِ راست یا بالواسطہ طور پر کیوبا کو تیل فروخت کرتا یا فراہم کرتا ہے‘‘ کی امریکا درآمد ہونے والی اشیا پر اضافی ایڈ ویلیورم ڈیوٹی عائد کی جا سکتی ہے۔
یہ حکم 30 جنوری کو امریکی وقت کے مطابق رات 12 بجکر 01 منٹ سے نافذ العمل ہوگا۔ حکم میں تیل کی تعریف خام تیل یا پٹرولیم مصنوعات کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کے تحت امریکی وزیرِ تجارت کو یہ اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ آیا کوئی ملک کیوبا کو تیل فروخت یا فراہم کر رہا ہے تو حکم کے نفاذ کے لیے ضروری قواعد و ضوابط جاری کریں۔








