کیوبا کی بحیرہ کیریبین میں میں تیل بردار جہاز پر امریکی حملے اور قبضے کی مذمت

ہوانا۔11دسمبر (اے پی پی):کیوبا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر امریکی حملے اور اس ہر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بحری قزاقی قرار دیا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کیوبا کے صدر میگوئل دیاس کینیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کیریبیئن میں امریکی فوج کی جانب سے تیل بردار جہاز پر کیے گئے حملے کی …

ہوانا۔11دسمبر (اے پی پی):کیوبا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب تیل بردار جہاز پر امریکی حملے اور اس ہر قبضے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بحری قزاقی قرار دیا۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق یہ بات کیوبا کے صدر میگوئل دیاس کینیل نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کیریبیئن میں امریکی فوج کی جانب سے تیل بردار جہاز پر کیے گئے حملے کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے وینزویلا کی حکومت کے لئے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے تیل بردار جہاز پر امریکی حملے کو بحری قزاقی، بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور برادر ملک کے خلاف جارحیت میں خطرناک اضافہ قرار دیا۔بلومبرگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ امریکی فوج نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز کو روک کر قبضے میں لے لیا ہے۔ ایجنسی کے مطابق یہ جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل تھا۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی تیل بردار جہاز کو تحویل میں لینے کی تصدیق کر دی۔