ہوانا ۔ یکم جنوری (اے پی پی) کیوبا نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔وزیر اقتصادیات رکارڈو کیبریساس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک میں چینی اورگنے کی پیدوار کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور 2017 ءمیں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں دوسرے نمبر پر …
کیوبا کی گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان
ہوانا ۔ یکم جنوری (اے پی پی) کیوبا نے کہا ہے کہ 2017 ءمیں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔وزیر اقتصادیات رکارڈو کیبریساس نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ ملک میں چینی اورگنے کی پیدوار کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے اور 2017 ءمیں گنے کی پیداوار میں 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں دوسرے نمبر پر ترقی ہوٹل اور ریسٹورینٹس کے شعبے میں دیکھنے میں آئی ہے جس کی شرح 8 فیصد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملکی اقتصادی شرح نمو 0.9 فیصد رہی جو 2017 ءکے دوران 2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔









