کیوبا کے لئے امریکا کے یکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے،چین

بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب ڈائی بنگ نے کہا ہے کہ امریکا کو کیوبا کے لئےیکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے،چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے کہا ہے کہ کیوبا اور دوسرے ممالک کے لئے امریکا کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ان …

بیجنگ۔2نومبر (اے پی پی):اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب ڈائی بنگ نے کہا ہے کہ امریکا کو کیوبا کے لئےیکطرفہ اقدامات کو فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے،چینی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں چین کے نائب مندوب نے کہا ہے کہ کیوبا اور دوسرے ممالک کے لئے امریکا کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقصد اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ان سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے 2030 کے ایجنڈے پر بین الاقوامی اتفاق رائے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کیوبا کے عوام کی بقا اور ترقیاتی حقوق کے لیے نقصان دہ ہے ۔ ڈائی بنگ نے کہا کہ امریکی اقدامات پرامن ترقی اور جیت جیت کے بین الاقوامی رجحان سے مطابقت نہیں رکھتے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے نفاذ کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں لہذا انہیں فوری طور پر ختم کیا جانا چاہئے۔