کیپٹن (ر) صفدرکی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت ختم ہونے کے بعد سکڑ کر لاہور شہر کے موچی گیٹ تک محدود ہو گئی ہے، موچی گیٹ میں ویسے ہی اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پیپلز پارٹی کے جلسے میں تھے۔ احتساب عدالت کے باہر …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی اپنی مقبولیت ختم ہونے کے بعد سکڑ کر لاہور شہر کے موچی گیٹ تک محدود ہو گئی ہے، موچی گیٹ میں ویسے ہی اتنے لوگ ہوتے ہیں جتنے پیپلز پارٹی کے جلسے میں تھے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہاکہ قائداعظم کے وارث پاکستان کو بچانے نکلے ہیں، ہمارے جلسوں میں لوگ نکل کر کہہ رہے ہیں کہ قائدکے پاکستان کو بچاﺅ اور نواز شریف کے جلسوں سے ثابت ہوتا ہے کہ لوگ انہیں پاکستان کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے پاس اتنے پیسے ہیں کہ وہ گھوڑوں کی تجارت اور حکومت گرا سکتے ہیں لیکن موچی گیٹ کے جلسے میں لوگوں کی تعداد سے انہیں پنجاب میں اپنی پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ لگا لینا چاہیئے۔