کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، شفقت محمود

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے سندھ پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی لیکن انہیں اس بات پر انتہائی خوشی ہے کہ سندھ پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا اور کیپٹن …

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے سندھ پولیس کو کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرکے قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی لیکن انہیں اس بات پر انتہائی خوشی ہے کہ سندھ پولیس نے قانون کی عملداری کو یقینی بنایا اور کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے گذشتہ روز مزار قائد پر قانون کی خلاف ورزی کی جس پر قانون حرکت میں آیا۔

مزید خبریں