کیچ کے علاقے کو سابقہ حکومتوں کے دور میں نظر انداز کیا گیا اور لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، زبیدہ جلال

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ کیچ کے علاقے کو سابقہ حکومتوں کے دور میں نظر انداز کیا گیا اور لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، 47 سال کے بعد ملک کا کوئی وزیراعظم کیچ کے علاقے میں آئے ہیں، دہشت گردی، سیلاب اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے علاقے کے مسائل کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار …

تربت۔13نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ کیچ کے علاقے کو سابقہ حکومتوں کے دور میں نظر انداز کیا گیا اور لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، 47 سال کے بعد ملک کا کوئی وزیراعظم کیچ کے علاقے میں آئے ہیں، دہشت گردی، سیلاب اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے علاقے کے مسائل کی بڑی وجوہات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلوچستان کے جنوبی اضلاع کے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ 47 سال کے بعد کسی وزیراعظم کا کیچ کا یہ پہلا دورہ ہے، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بھی ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو سابقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا لوگوں کی ضروریات کو پورا نہیں کیا گیا، یہاں کے لوگوں کی سالہا سال سے شکایات موجود ہیں، پچھلے دس سال مکران کی تاریخ کے بدترین رہے ہیں، مستقبل میں اس علاقے میں ترقی لائیں گے۔ سماجی اقتصادی اور انسانی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے وزیر اعظم بلوچستان کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، مکران کے لوگ غربت کی وجہ سے بجلی کے بل ادا کرنے کی بھی سکت نہیں رکھتے، وزارت توانائی واجب الادا بلوں کی ادائیگی کے مسئلہ کو حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی، سیلاب اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کے علاقے کے مسائل کی بڑی وجوہات ہیں، ماضی میں علاقے کو پوری طرح نظر انداز کیا گیا۔