اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے زیر انتظام کام کرنے والے سکولوں کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 2100 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے انتظامات کو حتمی شکل …
کیڈ کے زیر انتظام سکولوں کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا دوسرا مرحلہ شروع
اسلام آباد ۔ 20 فروری (اے پی پی) کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کے زیر انتظام کام کرنے والے سکولوں کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے جس کے تحت 2100 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں اساتذہ کی تربیت کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں تعلیم پر کیڈ کے ایڈوائزر علی رضا، سیکرٹری کیڈ نرگس غلو اور وفاقی نظامت تعلیمات کے حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا اساتذہ کی تربیت کے پہلے مرحلہ میں 22 سکولوں سے تمام اساتذہ کو تربیت دی گئی۔ دوسرے مرحلہ کے دوران 2100 اساتذہ کی مئی 2017ءتک فاونڈیشن کورس انگریزی زبان کی ترقی و سائنس، ریاضی اور تدریسی طریقہ کار کو بہتر بنانے کےلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔









