اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ باقی ملک کے مقابلے میں کم ہیں، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے' موجودہ حکومت نے ترسیلی نظام کی صلاحیت میں 5303 میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی اور دیگر ارکان کے سوالوں کے جواب میں …
کے الیکٹرک کو850 میگا واٹ بجلی قومی گرڈ سے دے رہیں ہے ، ملکی تاریخ میں پہلی بار 23,300 میگاواٹ بجلی ٹرانسمیشن لائن میں گئی، وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی کوبتایا گیاہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی کے نرخ باقی ملک کے مقابلے میں کم ہیں، بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے’ موجودہ حکومت نے ترسیلی نظام کی صلاحیت میں 5303 میگاواٹ کا اضافہ کیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شاہدہ رحمانی اور دیگر ارکان کے سوالوں کے جواب میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے ایوان کوبتایا کہ کے الیکٹرک کا ٹیرف پاکستان کے قومی ٹیرف سے ساڑھے تین روپے کم ہے۔ اس کو معقول بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے گرڈ سسٹم پر سرمایہ کاری نہیں کی جس کی وجہ سے کراچی کو اضافی بجلی کی فراہمی میں مشکلات درپیش تھیں۔نیپرانے کے الیکٹرک پرجرمانے عائد کئے۔ کے الیکٹرک میں سندھ کے ممبر نے سفارش کر کے جرمانے کم کرائے۔انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کو 500 کے وی گرڈ بنانے کا کہا گیا ہے۔ اس وقت وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو ساڑھے 8 سو میگا واٹ قومی گرڈ سے دے رہی ہے ، کے الیکٹرک نے بروقت آئل نہ منگوایا، حکومت نے انہیں سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں۔کے الیکٹرک کا ایل این جی پلانٹ اگلے سال آئے گا جس سے بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ این ٹی ڈی سی کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں کہ کل ملکی تاریخ میں پہلی بار 23 ہزار 300 میگاواٹ ٹرانسمیشن لائن میں گئی۔ عمرایوب خان نے کہاکہ ہماری توجہ دیہی علاقوں اور شہروں میں ٹرانسفارمر مہیا کرنے پرہے، گزشتہ ادوارمیں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتربنانے پرکوئی کام نہیں ہواتھا۔ سپیکر نے عمرایوب خان کو ہدایت کی کہ پورے پاکستان میں سسٹم کی بہتری کی فزیبلٹی بنائیں۔








