کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص پر مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس سے کم ہو کر 42300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔شیئرز مارکیٹ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی سے دوچار ہیں اور مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں …
کے ایس ای 100انڈیکس 158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کے روز بھی کاروبار حصص پر مندی کے بادل چھائے رہے اور کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس سے کم ہو کر 42300پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں15ارب روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی ۔شیئرز مارکیٹ رواں کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مندی سے دوچار ہیں اور مارکیٹ کی کاروباری سرگرمیوں میں زبردست اتار چڑھاﺅ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بدھ کو مارکیٹ میں فروخت کے دباﺅ کے سبب ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر 42100پوائنٹس کی پست سطح تک گر گیا تھا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ا100انڈیکس میں158.33پوائنٹس کی کمی سے 42301.20پوائنٹس پر آگیا۔








