کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار 148 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 41 کروڑ 2 لاکھ 56 ہزار 676 روپے کی مندی ریکارڈ …

کراچی ۔ 4 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 43 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ 10 ہزار 148 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 5 ارب 41 کروڑ 2 لاکھ 56 ہزار 676 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 9 کروڑ 74 لاکھ 58 ہزار 410 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ کریکشن کے باعث پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 122.56 پوائنٹس کی کمی سے 48704.99 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 73.26 پوائنٹس کی مندی سے 26551.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 146.82 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 61.08 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔

Leave a Reply