کراچی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47700 اور 47800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 140.31 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47806.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 78 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار 529 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ …
کے ایس ای 100 انڈیکس 140.31 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47806.97 پوائنٹس پر بند
کراچی ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 47700 اور 47800 پوائنٹس کی دو بالائی نفسیاتی حدیں عبور کرتے ہوئے 140.31 پوائنٹس کے اضافے سے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 47806.97 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 58 ارب 78 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار 529 روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ تجارتی حجم میں بھی 25 کروڑ 63 لاکھ 9 ہزار 261 روپے کی تیزی رونماءہوئی تاہم خرید و فروخت میں 35 لاکھ 53 ہزار 410 حصص کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال 2016ءاور کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 140.31 پوائنٹس کے اضافے سے 47806.97 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح جمعرات کو بھی 100 انڈیکس 242.03 پوائنٹس کی تیزی سے 47666.66 پوائنٹس اور بدھ کو 504.16 پوائنٹس کے اضافے سے 47424.63 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔









