کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ …
کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
کراچی ۔ 10 جنوری (اے پی پی) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 17 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ 74 ہزار 496 روپے کی کمی رونماءہوئی جبکہ تجارتی حجم میں بھی 69 کروڑ 88 لاکھ 37 ہزار 184 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 7 کروڑ 83 لاکھ 29 ہزار 230 حصص کی کمی رونماءہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 173.62 پوائنٹس کی کمی سے 48865.79 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 120.60 پوائنٹس کی مندی سے 26520.41 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 60.58 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 402.54 پوائنٹس کی مندی رونماءہوئی۔








