گجرات ۔ 08 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس کے لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کے مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنیں۔ لائسنس ہولڈرز کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مرمت، سڑکوں پر پیچ ورک، ٹھنڈے پانی کی فراہمی، …
گجرات ،محرم الحرام کے انتظامات، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت لائسنس ہولڈرز کا اجلاس

مزید خبریں
گجرات ۔ 08 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس کے لائسنس ہولڈرز نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے شرکاء کے مسائل اور تجاویز تفصیل سے سنیں۔ لائسنس ہولڈرز کی جانب سے جلوسوں کے روٹس کی مرمت، سڑکوں پر پیچ ورک، ٹھنڈے پانی کی فراہمی، ٹائم لائن کے مطابق انتظامات کی تکمیل، ٹیلی فون اور واپڈا کی تاروں کی منتقلی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نورالعین نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام سے قبل تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور جلوسوں و مجالس کے راستوں پر درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور عزاداروں کی سہولت کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صبا سحر، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ظفر عباس سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے








