گذشتہ سال مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں 18 لاکھ 33 ہزار ایکڑ ،پیداوار میں بھی ایک لاکھ ٹن اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) 2015ءکے مقابلہ میں 2016ءکے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں 18 لاکھ 33 ہزار ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے۔معروف زرعی تحقیق کا احمد فراز خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2015ءکے دوران ملک میں ایک لاکھ 67 ہزار ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس مکئی کا زیر کاشت رقبہ 20 لاکھ ایکڑ رقبہ …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) 2015ءکے مقابلہ میں 2016ءکے دوران مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں 18 لاکھ 33 ہزار ایکڑ کا اضافہ ہوا ہے۔معروف زرعی تحقیق کا احمد فراز خان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2015ءکے دوران ملک میں ایک لاکھ 67 ہزار ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی گئی تھی جبکہ گزشتہ برس مکئی کا زیر کاشت رقبہ 20 لاکھ ایکڑ رقبہ تک بڑھ گیا اس طرح مکئی کی پیداوار میں بھی ایک لاکھ ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015ءکے دوران ملک میں مکئی کی پیداوار 3.97 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔ جو گزشتہ سال کے دوران 4.93 ملین ٹن تک بڑھ گئی۔ اس طرح سال 2015 ءکے مقابلے میں گزشتہ سال کے دوران مکئی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ کا رجحان رہا ہے۔

Leave a Reply