اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی درآمدی بل میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 23.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر پاکستان نے 14.430 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جبکہ مجموعی درآمدی بل 60.867 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءکے …
گذشتہ مالی سال میں مجموعی درآمدی بل میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 23.7 فیصد رہا، ادارہ شماریات
اسلام آباد ۔ 6 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی درآمدی بل میں پٹرولیم مصنوعات کا درآمدی بل 23.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2017-18ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر پاکستان نے 14.430 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا جبکہ مجموعی درآمدی بل 60.867 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد وشمارکے مطابق مالی سال 2016-17ءکے مقابلے میں مالی سال 2017-18ءکے دوران پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 32.10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ درآمدی پٹرولیم مصنوعات میں ایل این جی کا حصہ سب سے زیادہ اور نمایاں رہا، ایک سال کے عرصہ میں ایل این جی کی درآمد میں 86.94 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔









