اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران تولیے کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران تولیے کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا جبکہ گذشتہ سال کے دوران یہ حجم 802.966 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یوں تولیے کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے …
گذشتہ مالی سال کے دوران تولیے کی برآمدات میں دو فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے دوران تولیے کی برآمدات میں دو فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17ءکے دوران تولیے کی برآمدات کا حجم 786.606 ملین ڈالر رہا جبکہ گذشتہ سال کے دوران یہ حجم 802.966 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ یوں تولیے کی برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر2فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ اعداد وشمار کے مطابق جون 2017ءمیں تولیے کی برآمدات میں 19.35فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے 75.164 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ مالی سال 2015-16ءکے جون کے مہینے میں برآمدات کا حجم 62.980 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔








