گذشتہ مالی سال کے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں1.7فیصد اضافہ ہوا ،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں1.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات5.55 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2017ءکے دوران شعبہ کی برآمدات میں5.4 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 443.29 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2016ءکے دوران برآمدات سے420.25 ملین …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2016-17ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں1.7فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات5.55 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2017ءکے دوران شعبہ کی برآمدات میں5.4 فیصد کے اضافہ سے برآمدات 443.29 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ جون2016ءکے دوران برآمدات سے420.25 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2015-16ءکے دوران خدمات کے شعبہ کی برآمدات میں7.14 فیصد کی کمی سے برآمدات5.46 ارب ڈالر تک کم ہوگئی تھیں۔ پی بی ایس کے مطابق خدمات کا شعبہ مجموعی قومی پیداوار( جی ڈی پی) میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ مالی سال2005-06ءکے دوران جی ڈی پی میں شعبہ کا حصہ56 فیصد تھا جو مالی سال2014-15ءکے دوران 57.7فیصد تک بڑھ گیا۔

Leave a Reply